متحدہ عرب امارات

دبئی: گلوبل ویلیج فیسٹیول پارک اپنی پچیسویں سالگرہ پر پچیسواں سیزن شروع کرے گا

گلوبل ویلیج اس سال 70 لاکھ  سیاحوں کی آمد کی توقع کر رہا ہے

 

خلیج اردو آن لائن: دبئی کے سب سے بڑے ثقافتی فیسٹیول پارک گلوبل ویلیج نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے بتایا ہے کہ وہ  اس سال 25 اکتوبر کو اپنی پچیسویں سالگرہ پر فیسیٹول کا پچیسواں سیزن شروع کرنے جا رہا ہے۔

اس کثیر الثقافتی پارک کی انتظامیہ نے اس خبر کا اعلان ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو جاری کر کے دیا۔ ویڈیو میں گلوبل ویلیج کو تفریح، شاپنگ اور فرصت کے اوقات گزارنے کے لیے ایک اہم مرکز دیکھایا گیا ہے۔

گلوبل ویلیج اپریل 2021 تک جاری رہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اور اس پارک میں داخلے کے لیے ٹکٹ 15 درہم فی کس ہی رہے گی۔ جو کہ تبدیل نہیں کی گئی ہے۔

مزید برآں گلوبل ویلیج اس سال 70 لاکھ سیاحوں کی آمد کی توقع کر رہا ہے۔ اور اس پارک نے سرمایہ کاری کے لیے 2 ہزار مواقع بھی فراہم کیے ہیں، جس کے لیے رجسٹریشن جاری ہے۔

یاد رہے کے دبئی میں واقع گلوبل ویلج متنوع اور کثیرالثقافتی جگہ ہے جہاں پر 78 سے زائد مملاک  کی 3500 سے زائد شاپنگ کی دکانیں ہیں۔ اور 20 ہزار سے زیادہ تفریحی اور ثقافتی شو ہوتے ہیں۔

گلوبل ویلیج کورونا وبا کے باجود رہائشیوں اور سیاحوں کو تسکین طبع کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

Source: Khaleej Times

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button