متحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو 2020 کے لیے رضاکاروں کی بھرتی جاری، 31 مارچ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ دنیا دبئی میں منعقد ہونے والی دنیا کی پہلی ایکسپو کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو دبئی ایکسپو 2020 کے لیے رضاکاروں کی بھرتی کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 31مارچ ہے۔

دبئی ایکسپو 2020 یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہوگی اور 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ اس ایکسپو کے دوران دنیا بھر سے جدید آئیڈیاز، انوویشن اور ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی۔ اس ایکسپو کا تھیم کنیکٹنگ مائنڈز رکھا گیا ہے۔

ایکسپو 2020 کے رضاکار پروگرام کے ڈائریکٹر عبیر الحسینی کا کہنا تھا کہ ایکسپو 2020 تمام افراد کے لیے زندگی کا ایک بہترین تجربہ ثابت ہوگی۔ اور اس دوران رضاکاروں کو مختلف مہارتیں سیکھنے اور دنیا بھر سے آنے والے کاروباری افراد اور سیاحوں سے میل جول بڑھانے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک رضاکاروں کی 1 لاکھ 60 ہزار درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ اور انہوں نے اس پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کو دعوت دی ہے کہ وہ آئیں اور درخواستیں جمع کروائیں اس پہلے کہ بھرتی بند کر دی جائے۔

خیال رہے کہ اس ایکسپو کے لیے 30 ہزار رضاکار  بھرتی کیے جائیں گے۔

درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

تعلیمی قابلیت اور نیشنلٹی سے قطع نظر یہ پروگرام 18 سال سے زائد عمر کے ہر فرد کے لیے کھلا ہے۔ تاہم، آپ کو انگلش بولنے میں مہارت حاصل ہونی چاہیے اور 10 شفٹوں کے لیے دستیاب ہونا ہوگا۔

رضاکاروں کی بھرتی کے لیے ایکسپو 2020 درخواست کنندگان کی درخواستوں کی جانچ کرنے کے بعد انٹرویو کرے گی اور پھر کامیاب امیدا واروں کی تربیت کی جائے گی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button