متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کچھ گھنٹوں یا دنوں کے لیے گھریلوں ملازمہ کی خدمات حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے رہائشی اب تدبیر سنٹروں سے سے کچھ گھنٹوں یا کچھ دنوں کے لیے گھریلو ملازمہ حاصل نہیں کر پائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل کی جانب سے گھریلوں ملازمین کی قلیل مدتی بھرتی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

وزارت برائے انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ اب ان ملازمین کو کم از کم ایک ہفتے کے لیے ملازمت پر رکھنا ہوگا اور اس دوران ان ملازمین کو نہ تو ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے نہ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

مزید برآں، ورکرز کو نوکری کے لیے بھیجے جانے سے پہلے انکا کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ مارچ سے یو اے ای کے رہائشی صرف تدبیر سنٹروں سے ہی گھریلو ملازمین کو نوکری پر رکھ سے سکتے ہیں۔ کیونکہ یو اے ای حکومت مارچ تک  ملازمین کی بھرتی کرنے والی تمام غیر سرکاری ایجنسیوں کو بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اب صرف تدبیر سنٹروں سے ہی گھریلو ملازمین کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ تدبیر سنٹر وزارت برائے انسانی وسائل کی جانب سے 3 سال پہلے شروع کیا گیا تھا اور اب یو اے ای میں 54 تدبیر سنٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button