متحدہ عرب امارات

صدر بنتے ہی بائیڈن نے مسلمانوں سے متعلق متنازع فیصلے واپس لینے سمیت پندرہ ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کر دیئے

خلیج اردو
21 جنوری 2021
واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے بطور 46 ویں صدر امریکہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد انہوں نے یہ کہتے ہوئے پندرہ ایگزیکٹیو آرڈرز پر دسستخط کئے ہیں کہ کچھ فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کیلیے ضائع کرنے کو مہلت نہیں ہے۔

بدھ کے دوپہر بائیڈن نے اول آفس میں رپورٹرز کی موجودگی میں ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ضائع کرنے کیلیے وقت نہیں ہے۔ کچھ فیصلے جو آج میں کررہا ہوں وہ ہمیں کورونا وائرس سے نمٹنے میں آسانی دیں گے۔ ہم نے موسمیاتی تغیر سے لڑنا ہے جس کے لئے ہم نے کچھ نہیں کیا۔ ہمیں نسلی امتیاز ختم کرنے اور کچھ برادری کے افراد میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کرنا ہے۔ یہ سب شروعات ہیں۔

صدر نے ماسک مینڈیٹ سے متعلق وفاق کے حق سے متعلق بھی دستخط کئے۔ وفاقی ملازمین کیلیے وائیٹ ہاؤس میں نیا معاونتی ڈیسک قائم کیا جائے گا جو کورونا وائرس سے متعلق امور بھی دیکھے گا۔ انہوں نے پیرس معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے سے متعلق دستاویز پر بھی دستخط کئے۔

انہوں نے میکسکیو اور امریکہ کے درمیان دیوار بنانے سے متعلق تمام احکامات کو معطل کیا اس کے علاوہ مشہور ٹرمپ دور کا فیصلہ جس میں مسلمانوں کے خلاف امتیاز برتتے ہوئے مختلف ممالک کے امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق فیصلہ کیا گیا تھا۔

امریکی پریس سیکرٹری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت سے اہم امور سے متعلق فیصلے ہوں گے جنہیں وہ رواداری اور سماج دوست پائیں گے جو امریکہ کے اقدار کا حصہ ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button