متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: العین چڑیا گھر کورونا ایس او پیز کے ساتھ دوبارہ کھلنے کے لیے تیار

چڑیا گھر جمعرات سے سے ہفتے کے روز تک صبح 9 بچے سے رات 9 بجے تک کھولا جائے گا، حکام

 

خلیج اردو آن لائن: العین چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے چڑیا گھر کو 6 اگست سے سیاحوں کے لیے دوبارہ سے کھولا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ چڑیا گھر 6 اگست سے صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا۔ تاہم چڑیا گھر جمعرات سے ہفتے کے روز تک کھولا جائے گا۔ چڑیا گھر کے ساتھ ساتھ شیخ زید ڈیزرٹ لرنگ سنٹر بھی کھول دیا جائے گا۔

العین چڑیا گھر کے ڈائریکٹر جنرل، غنیم مبارک ال حجیری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ” چڑیا گھر کو حکام کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائی احتیابی تدابیر کے ساتھ کھولا جا رہا ہے، اور چڑیا گھر کا کھلنا یو اے ای کا معمول کی زندگی کی جانب لوٹنے سے متعلق ہے”۔

تاہم ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک دن میں 1800 سے زائد افراد کو چڑیا گھر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ شیخ زید ڈیزرٹ لرنگ سنٹر میں 53 سے زائد لوگ داخل نہیں ہو سکیں گے۔

سیاحوں کو کورونا کے پھیلاؤ اور عوامی صحت کے تحفظ کے پیش نظر چڑیا گھر آںے کے لیے چڑیا گھر کی ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ سے ٹکٹ بک کروانے کی تلقین کی گئی ہے۔

تاہم چڑیا گھر میں آ کر ٹکٹ لینے والوں کےلیے ٹکٹ کاؤنٹرز بھی کھلے رہیں گے۔

کورونا کے پھیلاؤ سے محفوظ رہنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات:

ال حجیری کی جانب سے بتایا گیا کہ چڑیا گھر کو کھلونے سے پہلے تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ جن میں پارکنگ ایریا میں کاروں کے درمیان  اور ریستورانوں اور دیگر سٹورز میں صارفین کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنا شامل ہے۔

اس کے علاوہ چڑیا گھر میں مختلف مقامات پر داخلے اور باہر نکلنے کے مختلف راستے بنائے جائیں گے۔

تاہم چڑیا گھر میں داخلے سے قبل سیاحوں کو اپنا بخار چیک کروانا ہوگا، نیز انہیں ماسک اور دستانے پہننے ہوں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button