متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے 1 ہزار 145 تارکین وطن قیدیوں کو گھر بھیج دیا

قیدیوں نے حال ہی میں جیل سے رہائی حاصل کی تھی

( خلیج اردو ) دبئی پولیس نے 1 ہزار 145 تارکین وطن قیدیوں کو گھر بھیج دیا ہے ۔قیدیوں نے حال ہی میں جیل سے رہائی حاصل کی تھی۔

ڈاریکٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ پنیٹیو اینڈ کریکشنل دبئی پولیس بریگیڈئر علی آل شمالی نے کہا ہے کہ دبئی محکمہ پولیس نے ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس کے مطابق غیر ملکی قیدیوں کو ٹیکٹ خرید کر ملک روانہ کیا جاتا ہے ۔ سال 2020 کے پہلے 6 مہینوں میں خیراتی اداروں کے ساتھ مل کر 5۔1 ملین درہم ادا کرکے دبئی پولیس نے 1 ہراز 145 قیدیوں کو ٹیکٹ خرید کر گھر روانہ کیا ہے ۔

بریگیڈئر علی آل شمالی نے مزید کہا کہ دبئی پولیس کے جاری کردہ مہم کے مطابق پولیس مدد کے قابل افراد کےلئے رہائش، تعلیمی اخراجات اور طبی سامان کا بندوبست بھی کرتی ہے ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button