متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرئیل کے بارے میں ویڈیو بنانے والے فیزیشن کو سسپنڈ کر دیا گیا

خلیج اردو
16 نومبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کے دوران ٹرائیل میں حصہ لینے والے فزیشن جس نے ویڈیو بنا کر اس حوالے سے اپنی شرکت کے بارے میں اگاہ کیا تھا ، کو سسپنڈ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے ویڈیو میں اپنی قوت مدافعت کے بارے میں اگاہ کیا تھا۔ ایسا کرنا قانون کی خلاف ورزی میں شامل ہے۔

اس حوالے سے ابوظبہی محکمہ ہیلتھ ڈی او ایچ نے کہا ہے کہ فزیشن کا لائنسس عارظی طور پر معطل کیا ہے۔ یہ خفیہ معلومات سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ڈی او ایچ کے مطابق ایسی معلومات افشاں کرنا کلینیکل ٹرائیل پروٹوکول کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ خفیہ معلومات کو افشاں کرنے کے معاہدے کے بھی خلاف ہے۔

کورونا وائرس کی کلینکل ٹرائیلز ہیلتھ کیئر پروٹوکول کے مطابق کافی خفیہ طریقے سے کیا جانے والا کام ہے۔ اس حوالے سے ٹرائیل میں حصہپ لینے والے اپنی معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہیں۔ اس حوالے سے کوئی بھی معلومات افشاں کرنا قانون کی خلاف ورزی میں شامل ہے۔

امارات میں کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کا فیز تھری جولائی میں لنچ کیا گیا تھا جس میں 31 ہزار رضاکاروں کو ویکسین دی گئی تھی۔ اس میں 120 ممالک سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے حصہ لیا تھا۔

ستمبر میں حکومت نے ویکیسن کی ایمرجنسی اپرول دی تھی جس میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز، پولیس افسران اور دیگر جنہوں نے اپنی زندگی داؤ پر لگا کر لوگوں کی خدمت کی ، وہ شامل ہیں۔

اس کے بعد شاہی خاندان اور اعلی حکومتی عہدیداران نے ان ویکسین کو اپنے اوپر ٹیسٹ کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button