متحدہ عرب امارات

وینگیری فراڈ کے بارے میں جانیئے اور خود کو اور دوسروں کو بچائیں

خلیج اردو
16 نومبر 2020
دبئی: یو اے ای ٹیلی کام آپریٹر نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی انٹرنیشنل نمبر کی مس کال کا جواب نہ دیں۔

اس فراڈ کو عام طور پر ویگیری فراڈ کہا جاتا ہے۔ جب آپ اس نمبر پر کال کرتے ہیں تو اس سے وہ مہنگے نمبر پر پیسے کماتا ہے۔ عام طور پر جب اس پر کال کی جاتی ہے تو پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک وائس نوٹ سننے کو ملتی ہے۔ آپ ان نمبروں پر کال کریں گے تو آپ کو مس کال کرنے والے کو جہاں فائدہ ہوگا وہاں آپ سے انتہائی زیادہ چارجز ہوں گے۔

فراڈ کرنے والے اس رقم کا جو آپ سے چارج ہوتی ہے ، اپنے موبائل آُریٹر کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ یہ عموماً ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں موبائل کمیونیکیشن پر زیادہ پابندیاں نہیں ہیں۔

اس سے ہٹ کر کہ آُ کی کال کا بل زیادہ بنے گا، فراڈ کرنے والے آپ کی بنیادی معلومات تک رسائی بھی حاصل کرتے ہیں جس سے آپ کے بنک اکاؤنٹ اور دیگر ذرائع سے رقم چوری ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ ان نمبروں کو آپ 901 پر کال کرکے رپورٹ کر سکتے ہیں ۔ اس کےعلاقہ اتصلات کی ہیلپ لائن پر کال کرکے بھی آُ مدد لے سکتے ہیں۔

Source : Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button