متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کے کیسز میں خوشگوار کمی ، اموات کی شرح بھی کافی کم ہوگئی

خلیج اردو
10مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں حکام کی جانب سے بہترین حکمت عملی کے باعث کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور اس کے علاوہ شرح اموات میں بھی کمی دیکھنی میں آرہی ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1507 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں ابتک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 537524 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز 1476 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے جس کے بعد کل صحت یابیون کی تعداد 517805 ہو گئی ہے۔

دو افراد کی کرونا سے ہلاکت کے بعد ابتک فوت ہونے والوں کی تعداد 1615 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 18104 ہو گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button