متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پاکستان ، بنگلادیشں سمیت دیگر اشیائی ممالک کے شہریون کا داخلہ بند

خلیج اردو
10مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان ، بنگلادیشن ، نیپال اور سری لنکا کیلئے قومی اور بین الاقوامی پروازوں کو معطل کررہا ہے۔ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کا ملک میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بندش 12 مئی کو رات 11.59 پر شروع ہو گی۔ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں تاہم کارگو سروس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اس حوالے سے نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی این سی ای ایم اے نے پیر کے روز اعلان کیا ہے۔

اس اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری ، سفارتی عملہ ، سرکاری وفود ، گولڈن ویزہ ہولڈر یا ذاتی پرواز سے آنے والے کاروباری حضرات کو استثنیٰ حاصل ہے۔

ان مسافروں کیلئے لازمی ہے کہ 48 گھنٹے پہلے ان کا کیا گیا کرونا ٹیسٹ منفی ہو اور متحدہ عرب امارات پہنچنے پر ان کا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ یہاں انہیں دس دنوں کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا جہاں وہ چوتھے اور اٹھویں دن پی سی آر کا ٹیست کریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button