متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے نئے کیسز اور صحت یابیوں کی تفصیلات جاری ، تعداد میں خوشگوار کمی

خلیج اردو
11 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 1810 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو افراد کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1652 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے۔

ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے کل کیسز کی تعداد 483747 ، کل صحت یابیاں 468456 اور کل اموات 1531 ہیں۔

اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13760 ہو گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button