متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : متحدہ عرب امارات رمضان اسکیم میں 100 ملین کھانے کی اشیاء تقسیم کرے گا، شیخ محمد

خلیج اردو
11 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں رمضان پیکج کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔

اس مہم کا مقصد رمضان کے مقدس مہینے کے دوران 20 ممالک میں پسماندہ افراد اور خاندانوں کیلئے 100 ملین کھانیں فراہم کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کو پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

"متحدہ عرب امارات میں محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹو کے زیر اہتمام ، مہم متحدہ عرب امارات کے نسل انسانی ، مذہب یا قومیت سے قطع نظر ، خاص طور پر کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں کمزور لوگوں کی مدد کے انسانی اصولوں کی عکاسی کرتی ہے۔ غریب عوام میں غذائی عدم تحفظ ، غربت اور بے روزگاری سے متائثرہ افراد کی مدد کی جائے گی۔

100 ملین کھانوں کی مہم 10 ملین کھانوں کی مہم کی توسیع ہے جسے متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس سے متاثرہ کمیونٹیز کیلئے خوراک کی امداد فراہم کرنے کیلئے 2020 میں مقامی طور پر شروع کیا تھا۔

یہ متحدہ عرب امارات کے سال بھر کے انسان دوست اقدامات کو پورا کرتا ہے جس نے ملک کو عالمی ترقیاتی امداد میں سب سے آگے رکھا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے شروع کی جانے والی 100 ملین کھانوں کی مہم کا مقصد دینے ، شفقت اور فلاح و بہبود کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button