متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 2167 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2127 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

نئے کیسز 2 لاکھ 43 ہزار 844 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یو اے ای میں اب تک 52 اشاریہ 6 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 6 لاکھ 6 ہزار 128 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 85 ہزار 242 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1741 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہےکہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت کورونا کے 19 ہزار 145 فعال کیسز ہیں۔

مزید برآں، حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن افراد یا کمپنیوں کو کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں وہ افراد اور کمپنیاں اپنے جرمانے وزارت داخلہ کی اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ رہائشی اپنے پاسپورٹ، آئی ڈی کارڈ یا یونیفائڈ نمبر کا استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی پریشانی کے جرمانے جمع کروا سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر عائد سفری پابندیوں میں جولائی تک توسیع کر دی

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button