متحدہ عرب امارات

الہسن ایپ میں آنے والی فنی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، این سی ای ایم اے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی کورونا وائرس کیسز کو ٹریک کرنے والی الہسن ایپ فنی خرابی کے باعث بند ہوگئی۔

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کا کہنا ہے وہ اس خرابی کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ الہسن ایپ کے ذریعے گرین پاس کے طریقہ کار متعارف کروایہ گیا ہے۔ اور ابوظبہی حکام کی جانب سے گزشتہ ہفتے عوامی مقامات میں داخلے کے لیے گرین پاس کو لازم قرار دے گیا تھا۔

جب کوئی رہائشی یا سیاح کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کرواتا ہے تو اس کے موبائل میں انسٹال الہسن ایپ میں موجود پاس گرین ہوجاتا ہے۔ تاہم، یہ پاس ویکسی نیشن اسٹیٹس کے حساب سے کار آمد ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button