متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات, کورونا وائرس کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

وزارت صحت نے354 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .

خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے  کورونا وائرس کے 354  نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 55,749 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 239 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 61,845  ‬ ہو گئی ہے.

وزارت صحت نے1 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 354 ہو گئی ہے.

ملک میں موجودہ کیسوں کی تعداد کم ہوکر5,868 ہوگئی ہے.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

50,729 سے زیادہ نئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائے گئے

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button