پاکستانی خبریں

خیبرپختونخواہ حکومت کا کورونا سے جاں بحق ہونے والے طبی عملے کو شہداء پیکیج دینے کا فیصلہ

شہدا پیکیج میں نقد امداد کے علاوہ پلاٹ، خاندان کو 7 سال کی عمر تک مکمل تنخواہ ،میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں بچوں کاکوٹہ ، پھر ملازمت کا تحفظ شامل ہیں

خلیج اردو – خیبر پختونخوا ہ میں کورونا سے 19ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل وفات ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخواہ حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں ، نرسز ، پیرا میڈیکل کو شہدا پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں  ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو پشاور سمیت صوبے بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل ، نرسز ، کے بارے میں سفارشات حکومت کو پیش کرینگے

واضح رہے کہ  پرائیویٹ ہسپتالوں کے نرسز ، ڈاکٹرز کو اس سے خارج کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button