وزارت صحت نے 668 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 668 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 138,959 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 1146 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 143,289 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے1 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 515 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 3,815 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
The Ministry of Health conducts 85,643 tests as part of its plans to expand the scope of the tests, and reveals 1,146 new cases of the #Coronavirus, 668 recoveries and 1 death cases due to complications. #CommitToWin pic.twitter.com/oEcDoTPWcV
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) November 9, 2020
Source : NCEMA