متحدہ عرب امارات

دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے آکسفورڈ ویکسین کی دونوں خوراکوں کے درمیان 10 ہفتوں کے وقفے کی منظوری دے دی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے آکسفورڈ کی تیار کردہ آسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان 10 ہفتوں کے وقفے کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی ایچ اے کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ آکسفورڈ کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔

ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ ” آکسفورڈ کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق میں پتہ چلا ہےکہ جب آسٹرزینیکا کی پہلی خوراک لگانےکے بعد دوسری خوراک کے دورانیے میں اضافہ کیا گیا تو ویکسین اثرات میں اضافہ ہوا اور قوت مدافعت میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا۔ لہذا اس تحقیق اور عاملی ادارہ صحت کی ہدایات کے بعد آسٹرازینیکا کی پہلی خوراک کے بعد دوسری خوراک لگانے کے لیے 10 ہفتوں کے وقت کی منظوری دے دی گئی ہے”۔

یعنی اب آسٹرزینیکا کی پہلی خوراک لگانے کے بعد ویکسین کی دوسری خوراک 10 ہفتوں کے بعد لگائی جائے گی۔  حکام کا کہنا ہے جن افراد کو آسٹرزینیکا کی دوسری خوراک لگائی جانی ہے انہیں تاریخ اور ویکسین سنٹر کا میسج بھیج دیا جائے گا۔

خیال رہےکہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہےجب یو اے ای میں ابھی بھی کورونا کے یومیہ سامنے آنے والے کیسز 3 ہزار کے قریب ہیں۔ اور گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 3498 نئے کیسز اور 16 نئی اموات رپورٹ کی گئی تھیں۔

اور گزشتہ روز ہی دبئی کی سپریم کمیٹی نے  2 فروری کو نافذ کیے گئے کورونا ایس او پیز کی معیاد میں اضافہ کر کے اپریل کے وسط تک کردی ہے۔ کورونا کے پھیلاؤ کو لگائی گئی ان سخت پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور پابندیوں کے مؤثر ہونے کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button