متحدہ عرب امارات

سعودی صحافی خاشوگی قتل کیس میں یو اے ای کا سعودی عرب کے موقف کی حمایت کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کیجانب سے ہفتے کے روز شائع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے سعودی صحافی جمال خاشوگی کے قتل پر امریکی انٹیلیجنس رپورٹ پر خاشوگی کے قتل پر سعودی عرب کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

وام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کے وزیر خارجہ "نے سعودی عدلیہ کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جو کہ مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کو سزا دینے اور غیر جانبداری اور شفافیت کے ساتھ قانون نافذ کرنے کی سعودی عزم کا اظہار کرتا ہے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button