متحدہ عرب امارات

دبئی: واٹس ایپ پر کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی سروس فروخت کرنے والی ٹریول ایجنسی کو بند کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے محکمہ اقتصادیات کے کمرشل کمپلائنس اینڈ کنزیومر پروٹیکشن (سی سی سی پی) سیکٹر کی جانب سے نے دبئی کے بزنس بے ایئریا میں قائم ایک ٹریول ایجنسی کو واٹس ایپ کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی سروس فراہم کرنے کے الزام میں بند کر دیا۔

حکام کو اس سروس کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟

سی سی سی پی کو اس ٹریول ایجنسی کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس خفیہ سروس کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب ایک صارف سی سی سی پی کو ایک شکایت لکھی جس میں کووڈ 19 کی انسپیکشن کی گھر میں فراہم کی جانے والی سروس کی کوالٹی کے بارے میں شکایت کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس شکایت کے موصول ہونے کے بعد سی سی سی پی کی فیلڈ ٹیموں نے سروس فراہم کرنے والے ایجنسی کے بارے میں معلومات اکٹھی کی اور اس چینل کو ٹریک کیا جس کے ذریعے یہ سروس خفیہ طور پر فراہم کی جا رہی تھی۔

ٹریول ایجنسی یہ سروس کیسے فراہم کر رہی تھی؟

سی سی سی پی کی ٹیم کی جانب سے تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ ٹریول ایجنسی ایک بزنس واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ذریعے صارفین کو مناسب تاریخ کے انتخاب کا کہتی تھی اورپھر اپنی معلومات بھرنے اور فیس جمع کروانے سے پہلے پاسپورٹ کی کاپیاں دیے گئے لنک کے ساتھ منسلک کرنے کا کہتی تھی۔

تاہم، ٹریول ایجنسی کی اس خفیہ غیر قانونی سروس کے پکڑے جانے کے بعد ایجنسی کو فوری طور پر بند کرے اس ایجنسی کے ساتھ تعاؤن کرنے والی لیبارٹریوں کے بارے میں معلومات دبئی ہیلتھ اتھارٹی کو فراہم کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دبئی میں صرف وزارت صحت کیجانب سے منظور شدہ لیبارٹریاں ہی کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی خدمات فراہم کر سکتی ہیں۔

اس لیے حکام نے وارننگ جاری کی ہے وہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے شخص یا ادارے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتیں گے۔

مزید برآں، حکام کیجانب سے عوام کو درخواست کی گئی کہ وہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے کوئی بھی شکایت درج کروانے کے لیے دبئی اکانومی کی موبائل ایپ، Consumerrights.ae کی ویب سائٹ، یا 600545555 پر کال کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button