متحدہ عرب امارات

دبئی کے گراسری اسٹور سے 470 درہم چوری کرنے والے تارک وطن کے خلاف مقدمے کا آغاز

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ابتدائی عدالت میں ایک نوجوان عرب باشندے کے خلاف گراسری اسٹور سے مبینہ طور پر 470 درہم چوری کرنے کے الزام میں مقدمے کا آغاز۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق واقعہ گزشتہ سال فروری کا ہے جب 24 سالہ مدعاعلیہ جو اس وقت بے روزگار تھا، دبئی کے الجافلیا کے علاقے میں ایک چھوٹے کریانہ اسٹور پر گیا اور وہاں سے 30 درہم کا موبائل ریچارج کارڈ خریدا۔ اور پھر اس نے دکاندار کو بتایا کہ اس کے 500 درہم کا نوٹ ہے۔

اور جب دکاندار موبائل کارڈ کو 470 درہم بقایا دینے کے لیے لے کر آیا تو مدعاعلیہ نے تیزی سے وہ رقم اور کارڈ چھین اور اسٹور سے بھاگ اور اس نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی لیکن اسٹور کے ورکر نے گاڑی پر چھلانگ دی اور اس شخص کو پکڑ لیا۔

تاہم، عرب باشندے نے ورکر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ لیکن ورکر کو گاڑی کا نمبر یاد تھا لہذ اس نے اسٹور میں واپس جا کر پولیس کو واقعہ کی رپورٹ کی۔

جس کے بعد دبئی پولیس نے مدعاعلیہ کو ٹریک کر کے گرفتار کر لیا۔ اوراسے قانونی کاروائی کے لیے عدالت بھیج دیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button