متحدہ عرب امارات

دبئی میں فائزر ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی نے بدھ کے روز امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ کورونا ویکسین رہائشیوں کو لگانے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا۔

فائزر بائیو این ٹیک نامی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو حال ہی میں امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔

ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنا کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

ویکسین لگوانے کے لیے دبئی کے رہائشی دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی اسمارٹ ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں یا پھر 800342 پر کال کر کے اپوائنٹمنٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔

تاہم، فیز فرسٹ کے دوران ویکسین مخصوص کیٹگری کے افراد کو لگائی جا رہی ہے۔ اور اگر آپ اس کیٹگری میں آتے ہوئے تو آپ کو اپوائنٹمنٹ مل جائے گی ورنہ آپکو دوسرے فیز کا انتظار کرنا ہوگا۔

پہلے فیز میں درج ذیل افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے:

بزرگ اماراتی باشندوں اور 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو یہ ویکسین لگائی جائے گا،

مضوی امراض میں مبتلا اور معذور افراد کو لگائی جائےگی،

اور نجی اور سرکاری سیکٹر کے فرنٹ لائن ورکرز کو۔

ویکسین دبئی کے درج ذیل طبی مراکز سے لگوائی جا سکتی ہے:

زبیل پرائمری ہیلتھ سنٹر،

المظہار پرائمری ہیلتھ سنٹر،

ناد الحمار پرائمری ہیلتھ سنٹر،

برشا پرائمری ہیلتھ سنٹر،

اپ ٹاؤن مردیف فٹنس سنٹر

اور حتہ ہسپتال سے لگوائی جا سکتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button