متحدہ عرب اماراتٹپس

کیا فائزر ویکسین لگوانا دبئی کے تمام رہائشیوں کے لیے لازم ہوگا؟

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی نے بدھ کے روز امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ کورونا ویکسین رہائشیوں کو لگانے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا۔

فائزر بائیو این ٹیک نامی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو حال ہی میں امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔

ویکسین لگانے کی مہم شروع کرنے کے ساتھ ہی دبئی میڈیا آفس کی جانب سے کچھ سوالات کے جواب پر مبنی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ جس میں ویکسین سے متعلق اہم سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں۔

سوال اور انکے جوابات درج ذیل ہیں:

ویکسین کس کو لگائی جائے گی؟

جواب:

بزرگ اماراتی باشندوں اور 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو یہ ویکسین لگائی جائے گا،

مضوی امراض میں مبتلا اور معذور افراد کو لگائی جائےگی،

اور نجی اور سرکاری سیکٹر کے فرنٹ لائن ورکرز کو۔

کیا یہ ویکسین دبئی کے تمام رہائشیوں اور شہریوں کو دستیاب ہوگی؟

جواب:

جی ہاں یہ ویکسین تمام شہریوں اور رہائشیوں کو دستیاب ہوگی۔

دبئی میں یہ ویکسین لگوانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

جواب:

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی اسمارٹ ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ حاصل کریں یا پھر 800342 پر کال کریں۔

یہ ویکسین کہاں سے لگوائی جا سکتی ہے؟

جواب:

دبئی میں ویکسین زبیل پرائمری ہیلتھ سنٹر، المظہار پرائمری ہیلتھ سنٹر، ناد الحمار پرائمری ہیلتھ سنٹر، برشا پرائمری ہیلتھ سنٹر، اپ ٹاؤن مردیف فٹنس سنٹر اور حتہ ہسپتال سے لگوائی جا سکتی ہے۔

اس ویکسین کی قیمت کیا ہے؟

جواب:

دبئی میں یہ ویکسین مفت لگائی جا رہی ہے۔

کیا یہ ویکسین لگوانا ہر فرد کے لیے لازم ہوگا؟

جواب:

نہیں یہ ویکسین لگوانا ہر فرد کے لیے لازم نہیں ہوگا بلکہ رضاکارانہ طور پر جو چاہے لگوا سکتا ہے۔

کیا ایک سے زائد اقسام کی ویکسین لگوانا صحت کے لیے ٹھیک رہے گا؟

جواب:

نہیں، ایک سے زائد اقسام کی ویکسینز لگوانا صحت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

فلو یا کوئی اور ویکسین لگوانے کے بعد کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے؟

جواب:

جی ہاں، کسی اور بیماری کی ویکسین کو لگوانے کے بعد کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے لیکن دونوں کے درمیان 4 ہفتوں کا وقفہ ہونا چاہیے۔

کیا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے کے بعد دوسری خوراک مؤخر کی جاسکتی ہے؟

جواب:

پہلی خوراک لگوانے کے بعد دوسری خوراک 21 دنوں کے بعد لگوائی جائے گی اور اور ماہرین دوسری خوراک لازمی لگوانے کی صلاح دیتے ہیں۔

کیا ویکسین لگوانے کے بعد سفر کے دوران ضروری کورونا ٹیسٹ سے استشنی مل جائے گی؟

جواب:

نہیں، ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

ویکسین لگوانے کے بعد کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا بند کیا جا سکتا ہے؟

جواب:

نہیں، ویکسین لگوانے کے بعد بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

موذی امرا میں مبتلا افراد کے لیے ویکسین لگوانا محفوظ رہے گا؟

جواب:

جی ہاں، لیکن پہلے اپنی فیملی ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

مختلف بیماریوں کی ادویات لینے والے افراد کے لیے ویکسین لگوانا ٹھیک رہے گا؟

جواب:

اس حوالے سے اپنے فیملی ڈاکٹر سے روجوع کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button