متحدہ عرب امارات

کیا بیرون ملک پھنسے شارجہ کے رہائشیوں کو واپس آنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا؟

تاہم دبئی ویزے کے حامل افراد کو دبئی واپس آنے کے لیے GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

 

خلیج اردو آن لائن: شارجہ ایئر پورٹس حکام کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے کہ یو اے ای کے رہائشی ویزوں کے حامل افراد ICA  کا اجازت نامہ حاصل کیا بغیر یو اے ای واپس آ سکتے ہیں۔

تاہم حکام کی جانب سے واپس آنے کے خواہش مند رہائشیوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ واپسی کا ٹکٹ کروانے سے پہلے اس ویب سائٹ uaeentry.ica.gov.ae جائیں اور تصدیق کریں کہ آٰیا آپ واپس آںے کے اہل ہیں یا نہیں؟ اس ویب سائٹ پر جانے کے درج ذیل معلومات دیں:

  • اپنا پاسپورٹ نمبر
  • امارات کا شناختی کارڈ نمبر
  • اپنی نیشنلٹی اور پاسپورٹ کی ٹائپ درج کریں

یہ معلومات ویب سائٹ پر درج کرنے بعد آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ واپس آںے کے اہل ہیں یا نہیں۔

تاہم واپس آںے کے لیے کورونا کے لیے مخصوص PCR ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ جو سفر سے 96 گھنٹے پہلے کروایا گیا ہو۔ مزید برآں 12 سال سے کم عمر بچوں کو اور معزور افراد کو ٹیسٹ کروانے کی شرط سے اسشتنا حاصل ہوگی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی شہریت اور شناخت کی وفاقی اتھارٹی ICA اور نیشنل ایمرجنسی اور کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی NCEMA کی جانب سے بیرون ملک پھنسے یو اے ای کے رہائشیوں کی واپسی کے پروگرام کا دوسرا دور شروع کیا گیا ہے۔ اور ان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یو اے ای واپس آںے کے خواہش مند افراد کو ICA کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تاہم دبئی ویزے کے حامل افراد کو دبئی واپس آنے کے لیے GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button