متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی عدالت کا حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کو 6 لاکھ درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

عدالت نے مزید حکم دیا کہ گاڑی کا ڈرائیور قصوار تھا اس لیے اس کی انشورنس کمپنی اس کیس کے اخرجات اور فیسیں برداشت کرے گی۔

 

خلیج اردو آئن لائن: ابو ظہبی کی ابتدائی عدالت کی جانب حادثۓ میں زخمی ہونے والی خاتون کی طرف سے دائر مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ لاپرواہ ڈرائیور کی وجہ کی جسمانی طور پرشدید زخمی ہونے والی خاتون 6 لاکھ درہم ہرجانے کی مد میں ادا کیے جائیں۔

عدالت نے مزید حکم دیا کہ گاڑی کا ڈرائیور قصوار تھا اس لیے اس کی انشورنس کمپنی اس کیس کے اخرجات اور فیسیں برداشت کرے گی۔

کار حادثے خاتون کو ریڑھ کی ہڈی اور گردن میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ جس کے بعد خاتون نے اپنے وکیل پروفیسر علی خلف  الحوسینی کے ذریعے عدالت میں 2 ملین درہم ہرجانے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

خاتون کے وکیل کی جانب سے عدالت میں میڈیکل رپورٹس اور پولیس کو رپورٹس جمع کروائی گئیں، جس سے یہ ثابت کیا گیا کہ حادثہ لاپرواہ ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، جس نے گاڑی ٹریفک سنگل پر کھڑی اس کی مؤکلہ سے ٹکرا دی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مدعا علیہ جس طرح سے گاڑی چلا رہا تھا وہ ٹریفک قوانین کے خلاف تھا اور ایک غلط فعل تھا۔

تاہم عدات کی جانب سے مدعا علیہ کو حادثے کا قصور وار قرار دیا اور فیصلہ سنایہ کہ مدعا علیہ کو متاثرہ خاتون کو پہچنے نقصان کی تلافی کی مد میں 6 لاکھ درہم ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس حادثے کے باعث خاتون کو شدید چوٹیں آئیں تھیں جن کی وجہ سے وہ مستقل طور پر معزور ہوگئی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button