متحدہ عرب امارات

بھارت میں اسپتالوں کی بری حالت ، جگہ کم پڑ گئی ، صورت حال بے قابو

خلیج اردو
18 اپریل 2021
نیو دہلی : بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کے بعض حصوں میں آکسیجن سلنڈر کی کمی اور اسپتال میں بیڈز کی کمی نے صورت حال کچھ بہت بری کر دی ہے۔

بھارت نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 261500 نئے کیسز رپورٹ کیے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 14.8 ملین ہوگئی ہے جو کہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر بڑی تعداد ہے۔ امریکہ میں یہ تعداد 31 ملین ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 1501 افراد کے مرنے سے کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 177150 ہو گئی ہے۔

ان بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں کی صورت حال انتہائی بری ہوگئی ہے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button