متحدہ عرب امارات

دور حاضر کا تقاضہ ہے کہ ہم عالمی وباؤں کے حوالے سے معاہدے کرے

خلیج اردو
02 جون 2021
جینوا : کرونا وباء نے جہاں عالم انسانیت کو انتہائی اذیت سے دوچار کیا ہے وہاں حضرت انسان کو یہ موقع بھی فراہم کیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر صحت کے حوالے سے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے عالمی معاہدے کرے۔

عالمی دائر صحت کے ڈائریکٹر جنرل اذانوم گریبیسس کا کہنا ہے کہ یہ موجود دور کا تقاضہ ہے کہ ہم ایک ایسا معاہدہ کرے جس سے معلومات ، ٹیکنالوجی ، اعدادوشمار اور وسائل کو باہمی مقاصد کیلئے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ وبائیں ہمارے لیے خطرہ ہے اور ہمیں ملکر اس کے کلاف لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ کسی وباء کے خلاف صرف حکومت لائحہ عمل اپنائے۔ عالمی سطح پر وسائل مشترکہ استعمال ہی انسانیت کی جیت ممکن بنا سکتا ہے۔

گیریسیس نے کہا کہ عالمی سطح پر کرونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی بہت حوصلہ افزا ہے لیکن کسی بھی ملک کیلئے یہ سوچنا کہ یہ خطرہ گزر چکا ہے ، بہت بڑی غلطی ہوگی۔

دنیا کو اب بھی ان ہی کمزوریوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں ایک چھوٹا سی وبا پھیلنے سے عالمی وبائی مرض بننے کا موقع ملا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button