متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ای سکوٹرز کو سڑکوں پر چلانے کے خلاف وارننگ جاری

خلیج اردو
02 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں ای اسکوٹر کے استعمال کرنے والوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ عوامی سڑکوں پر رائیڈ نہ کریں۔ یہ بھی انتباہ جاری کی گئی ہے کہ وہ مناسب داستانے ،گھٹنوں اور ہاتھوں کے پیڈز اور ہلمٹ کا باقاعدہ استعمال کریں۔

ابوظبہی پولیس نے والدین سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی باقعدہ نگرانی کرے جب وہ ای اسکوٹر رائیڈ کررہے ہوں۔ بچوں کیلئے حفاظتی سامان پہننا لازمی ہے جب وہ اسکوٹر چلا رہے ہوں۔

پولیس نے ای اسکوٹر اور سائکل چلانے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی اور سڑک پر چلے والے دیگر افراد کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اس سے پہلے پولیس نے انہیں مرکزی شاہرہ استعمال کرنے کے بجائے لنک روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پولیس نے ان رائیڈرز سے کہا ہے کہ وہ دھیان سے رائیڈنگ کیا کرے اور اپنی ترجیح رکھیں کہ سڑک پر پیدل چلنے والوں کو راستہ دیں گے۔

اس کے علاوہ کرونا ایس او پیز کا خیال رکھنا بھی کافی ضروری ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button