متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کم آمدنی والی فرنٹ لائن ورکرز کو بہتر ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کا فیصلہ

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے خلاف نبرد آزما فرنٹ لائن ورکرز میں سے کم آمدنی کے حامل ورکرز کو بہتر اور بڑی میڈیکل انشورنس دینے کا فیصلہ۔

اس اقدام کو شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے بعد لانچ کیا گیا ہے۔

اس اقدام کے تحت اس سہولت کے لیے اہل 10 ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو رجسٹر کیا گیا ہے جو یکم فروری توسیع شدہ ہیلتھ انشورنس سے فائدہ حاصل کرنے لگیں گے۔

فرنٹ لائن ہیروز آفس کے مطابق اس ہیلتھ انشورنس کو پروگرام نیشنل ہیلتھ انشورنس کمپنی دامن کے اشتراک کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

مزید برآں، اس ٹاپ اپ ہیلتھ انشورنس پروگرام کو 8 ہزار فرنٹ لائن ورکرز سے کیے گئے سروے بعد رد عمل کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

اس سروے میں فرنٹ لائن ورکرز نے وبا کے دوران اپنی مجوعی صحت و بہبود کو ایک بڑے مسئلے کے طور پر اجاگر کیا تھا۔

اس حوالے فرنٹ لائن ہیروز آفس کے چیئرمین شیخ سلطان بن تاہون النہیان کا کہنا تھا کہ شیخ محمد بن زید النہیان کا ماننا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کی فلاح و بہبود کی حفاظت کرنا اس قوم کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کے تحت ضرورت مند فرنٹ لائن کو توسیع شدہ میڈیکل انشورنس تک رسائی حاصل ہوگی۔

اس منصوبے پر عمل درآمد کے لے دامن آجروں کےساتھ براہ راست کام کرے گی اور اہل فرنٹ لائن ورکرز کو اس پروگرام کے لیے رجسٹر کرے گی۔

12 ماہ کے اس ٹاپ اپ انشورنس پلان قابل کٹوتی اور کو انشورنس کو کور کرتا ہے اور اس پروگرام کو پہلے سے موجود انشورنس پلان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

مزید برآں، جن فرنٹ لائن ورکرز کے پاس پہلے سے فارماسیوٹیکل کوریج موجود ہے اور اگر وہ اس حد کو پار کرتے ہیں تو انہیں مزید 3 ہزار درہم کی کوریج فراہم کی جائے گی۔

اس مقصد کے حصول کے لیے دامن نے فرنٹ لائن ہیروز کے لیے ایک کسٹمر سروس بھی لانچ کر دی ہے جو اس پروگرام کے لیے اہل فرنٹ لائن ورکرز سے رابطہ کرے گی انہیں اس پروگرام میں رجسٹر کرے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button