متحدہ عرب امارات

پانچ سال پہلے دبئی میں ایک بنگلے سے 2 لاکھ درہم سے زائد مالیت کے زیورات چرانے والے دو ایشیائی باشندوں کے خلاف مقدمے کا آغاز

 

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی جیل میں مختلف جرائم کے الزام میں سزا کاٹنے والے دو ایشیائی باشندوں کے خلاف پانچ سال پہلے کی گئی ایک چوری کے الزام میں دوبارہ سے مقدمے کا آغاز۔

نئے مقدمے میں دونوں افراد پر 5 سال پہلے دبئی کے ایک بنگلے سے 2 لاکھ 29 60 درہم مالیت کے زیورات چرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن کے ریکارڈ کے مطابق 29 جون 2015 کو دونوں ملزمان دبئی کے پورٹ سعید کے علاقے میں ایک بنگلے کے عقبی دروازے سے بنگلے میں اس وقت داخل ہوئے جب بنگلے کا مالک بیرون ملک گیا ہوا تھا۔

بنگلے میں داخل ہونے کے بعد دونوں ملزمان مالک کے کمرے گھسے اور اس کی سیف توڑ کر نقدی اور قیمتی زیورات چوری کر لیے۔

مالک مکان کے ذاتی ملازم نے اسے چوری سے متعلق آگاہ، جس کے بعد بنگلے کے مالک کے چوری سے متعلق پولیس کے پاس شکایت درج کروائی۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے اپارٹمنٹ سے چوری کیا سامان برآمد کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جس کے بعد دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مقدمہ دبئی کریمنل کورٹ کو بھیج دیا، جہاں اس وقت ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button