خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کووڈ 19: متحدہ عرب امارات میں 1،592 نئے کورونا کیسزرپورٹ، 1،361 صحت یاب، اور صفر اموات

خلیج اردو: وزارت صحت اور روک تھام (MOHAP) نے جدید ترین طبی جانچ کے آلات کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 318,906 اضافی کووڈ-19 ٹیسٹ کرنے کے بعد 1,592 نئے کورونا وائرس کیسز کا پتہ لگایا۔

اس سے متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ شدہ کیسوں کی کل تعداد 932,067 ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں، وزارت نے کہا کہ متاثرہ افراد مختلف قومیتوں سے ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے جنکی ضروری دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 سے متعلق کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد 2,309 پرہی رکی ہوئی ہے۔

ایم او ایچ اے پی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اضافی 1,361 افراد کووڈ-19 سے مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 912,587 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button