متحدہ عرب امارات

کھلاڑیوں میں مزید کرونا کیسز : ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان خطرے میں پڑ گیا

خلیج اردو 16 دسمبر 2021
دبئی : ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سی ڈبلیو آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ جمعرات کو ایک اجلاس میں دورہ ویسٹ انڈیز کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ دونوں باڈیز کے درمیان طے شدہ ویسٹ انڈیز کے دورے بارے گفتگو ہوئی ہے جو ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد مشکلات سے دوچار ہوا ہے۔

سی ڈبلیو آئی نے کراچی میں تیسرا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ایک بیان میں کہا ہے کہ بورڈ اس بات کا تعین کرنے کیلئے غور کررہا ہے تاکہ طے کر سکے کہ یہ دورہ جاری رہ سکتا ہے یا نہیں۔

ویسٹ انڈیز کو پاکستان میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز بھی کھیلنے ہیں۔

بدھ کے روز کرائے گئے کرونا ٹیسٹ میں وکٹ کیپر شائی ہوپ، اسپنر اکیل ہوسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹوک اور فزیشن اکشائی مان سنگھ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تینوں کھلاڑی آنے والے میچوں میں شرکت نہیں کر پائیں گے اور کھلاڑیوں اور آفیشل کو باقی کھلاڑیوں اور اسٹاف سے الگ کیا گیا ہے۔

ان کھلاڑیوں اور اسٹاف کو پی سی آر کے منفی نتیجے تک الگ رکھا جائے گا۔

فاسٹ باولر شیلڈن کوٹریل اور آل راؤنڈرز روسٹن چیس اور کیلے میئرز بھی پاکستان پہنچنے پر کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیون تھوماس بھی زخمی ہے جس کی انگلی میں فرکچر ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button