متحدہ عرب امارات

دبئی شاپنگ فیسٹول کی شروعات ہوگئی ، 90 فیصد تک رعایت کی پیشکش کردی گئی

خلیج اردو 16 دسمبر 2021
دبئی : دبئی ایک بار پھر روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ آج کے دن دبئی میں سب سے بڑے شاپنگ فیسٹول کا آغاز ہوگیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شاپنگ مالز کا دورہ کیا۔ دبئی شاپنگ فیسٹول کا آغاز کردیا گیا جس پر 90 فیصد تک کی رعایت دی جارہی ہے۔

فیسٹول کا آغاز برج پارک میں ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں سپر اسٹار بلقیس فتحی اور ایوارڈ یافتہ فنکار محمد ہماکی کی لائیو پرفارمنس دی کی گئی۔

ڈی ایس ایف نے سودوں اور انعامات، اختراعی تقریبات، لائیو کنسرٹس، ڈرون شوز، آتش بازی، لیزر شوز اور فیملی انٹرٹینمنٹ شوز کی ایک لمبی فہرست تیار کی گئی ہے۔

میلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ فیسٹول میں 1,000 سے زیادہ برانڈز اور 4,000 سے زیادہ آؤٹ لیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ دبئی کے بڑے مالز میں 90 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 12 گھنٹے کی سپر سیلز بھی ہوں گی ۔

متحدہ عرب امارات میں رہنے والی ایک فلسطینی سارہ الشیخ اپنے دوستوں کے ساتھ فیسٹول کے پہلے دن شاپنگ پر گئی تھی۔ انہوں نے اپنے تائثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً دو سال سے ڈی ایس ایف کا انتظار کر رہی تھیں۔ اس کیلئے ہم منصوبہ بندی کررہے تھے اور رقم بچا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ گئی تھی اور اس کی دوست نے کچھ خریداری کی۔

خریداری کے دوران وہ اپنے دوستوں عبیر اور لیلیٰ سے ملی جو شاپنگ مالز میں جانے کیلئے مختلف منصوبہ بندیاں کررہی تھیں۔ یہ شاپنگ کا میلہ پندرہ دسمبر تک جاری رہے گا جس میں جی سی سی ، برصغیر پاک و ہند ۔ فرانس ، برطانیہ ، سویڈن ، سپین ، بیلجیم ، امریکہ اور دیگر ممالک نے شرکت کی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button