متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا : وہ تین صورت حال جس میں کرونا کی صورت حال میں ان لائن تعلیم لازمی قرار دی جاتی ہے۔

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں مختلف اسکولوں نے انلائن تعلیم پر دوبارہ سے شفٹنگ کی ہے۔ کجیسے ہی کرونا کیسز میں اضافہ ہوا اور طلبہ اور اساتزہ نمیں نئے کیسز سامنے آگئے، کچھ اسکولوں نے ادارہ برائے علوم و ترقی سے انلائن تعلیم کیلئے اجازت لے لی۔

رولز کے مطابق کرونا کیسز میں اضافہ ہوتے ہی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے، انلائن تعلیم سسٹم پر دو دنوں کیلئے یعنی اڑتالیس گھنٹوں کیلئے منتقل ہو سکتے ہیں۔

اکتوبر میں دبئی کے اسکولوں میں پڑھائی سو فیصد کیمپسز میں کردی گئی تھی۔ کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ادارہ برائے علوم نے کچھ سرگرمیوں جیسے ٹرپس ، ایونٹس اور اندرونی گیدرنگ کو معطل کر دیا۔ اسمبلی اور دیگر پرفرمنسس پر پابندی عائد کی گئی۔

طلباء یا عملہ جن میں کرونا وائرس جیسی علامات ہیں انہیں اسکول نہیں جانا چاہیے اور ٹھیک ہوجانے کے بعد واپس آ سکتے ہیں ۔ اس دورانیے میں طلباء کو گھر سے انلائن تعلیم حاصل کرنے کا اختیار لازمی طور پر دیا گیا ہے۔

جن طلباء اور عملے کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو انہیں 10 دن کا قرنطینہ ہونا ہوگا اور انلائن تعلیم کا آپشن دستیاب ہوگا۔ اسکولوں واپس آنے سے پہلے ایسے طلبا کو دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

جب طلباء نے کرونا سے متائثرہ افراد کے قریب وقت گزارا ہو اور اسکول کی انتظامیہ کو اس کا پتہ چلا ہو، انہیں سات دنوں کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔ اس دورانیے میں وہ انلائن تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

ابوظبہی اور ام الکوین اور یو اے ای بھر میں اسکولوں نے دوبارہ سے انلائن تعلیم کی جانب پیش رفت کی ہے۔ یہ اس ماہ کے آغاز میں نئے ٹرم کے شروعات کے ساتھ ہوئی ہے۔

اس دورانیے میں ابوظبہی بھر میں دوبارہ سے پی سی آر ٹیسٹنگ کا آغاز ہوگا۔ تعلیم کے ریگولیٹرز کو دوبارہ سے اسکولوں میں تعلیم کیلئے لازمی ضوابط پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button