متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:جانیے کہ آپ المکتوم پل پر سالک ٹول سے بچ سکتے ہیں؟

خلیج اردو
دبئی : المکتوم پل کے گیٹ پر سے گزرتے ہوئے مسافروں سے سالک ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا اگر وہ کچھ مخصوص اوقات میں پل پر سے گزریں گے۔ ہفتے کے کچھ مخصوص اوقات میں اور اتوار کو پورا دن سالک ٹول پر چھوٹ ہوگی۔

دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے تصدیق کی ہے کہ سالک ٹیکس پر چھوٹ کہ اوقات وہ ہیں جب میں جھومنے والے پل کو بند کیا جاتا ہے۔ اس کا اطلاق پندرہ جنوری سے ہوگا جس میں پیر سے جمعہ تک رات دس بجے سے صبح چھ بجے اور ہفتہ کے رات دس بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک سالک ٹیکس سے چھوٹ ہوگی۔

ان نئے اوقات کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نئے ویک اینڈ سسٹم پر منتقلی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب جمعہ کے دن ٹیکس لاگو ہوگا۔

سالک دوبئی کا خودکار ٹول ٹیکس جمعہ کرنے کا نظام ہے۔ جب ایک گاڑی سالک ٹول پوائنٹس ے گزرتی ہے تو پری پیڈ اکاؤنٹ سے چار درہم کاٹ لیے جاتے ہیں۔

المکتوم پل پر بھی ایک ٹول گیٹ لگا ہے جو دبئی میں نصب باقی سات گیٹ میں سے ایک ہے۔

اس سے قبل آر ٹی اے نے یہ اعلان کیا تھا کہ جمعہ کے دن پارکنگ بدستور مفت رہے گی۔ اس کے باوجود کے ویک اینڈ میں شفٹ آیا ہے ، جمعہ کو ہی پہلے کی طرح مفت پارکنگ ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button