متحدہ عرب امارات

دبئی میٹرو اسٹیشن پر روانگی سے 30 منٹ پہلے پہنچیں، حکام کی مسافروں کو ہدایت

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بدھ کے روز دبئی میٹرو کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسٹیشن پر روانگی سے کم از کم 30 منٹ پہلے پہنچیں۔ اس ہدایت کا مقصد دبئی میٹروکے اسٹیشنز کورونا ایس او پیز کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والی تاخیر سے بچنا ہے۔

حکام کی جانب سے یہ ایڈوائزری میٹرو اسٹیشنوں پر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے قواعد وضوابط کی روشنی میں جاری کی گئی ہے۔ ان قواعد و ضوابط میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور ٹرینوں میں گنجائش کم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ اور حکام کا خیال کہ ان قواعد کی وجہ سے مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لہذا روانگی سے آدھا گھنٹہ پہلے اسٹیشن پر پہنچنے سے مسافر پرسکون سفر کر پائیں گے۔

اس کے علاوہ آر ٹی اے کی جانب سے مسافروں کو کورونا کے خلاف بنائے دیگر قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جیسا کہ ماسک پہننا، ٹرین میں اسٹیشن میں چہرے کو مسلسل ڈھانپ کے رکھا وغیرہ۔

مزید برآں، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے وہ ایک دوسرے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور ٹرین میں چڑھنے والوں اور اترنے والوں کو راستہ دیں۔ اور آر ٹی اے جانب سے مسافروں کو آخری ہدایت یہ کی گئی ہے وہ اپنے مطلوبہ اور درست کیبن میں سوار ہوں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button