متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا کو شکت دینے کے لیے آئیڈیا دیں اور 20 ہزار درہم کا انعام جیتیں

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ کے پاس کوئی ایسا آئیڈیا یا منصوبہ ہے جو کورونا کو شکست دینے میں شارجہ کی مدد کر سکتا ہے تو وہ آئیڈیا ابھی شارجہ پولیس کو بھیجیں اور نیا اوپن انوویشن ایوارڈ جیتنے کا موقع پائیں۔

اس انعام کا اعلان پولیس انوویشن لیب کی لانچ کے دوران کیا گیا ہے اور اس ایوارڈ میں ہر کوئی بھی شرکت کر سکتا ہے۔

اسٹریٹیجی اینڈ پرفارمنس ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل طارق المدفہ نے بتایا کہ اس ایوارڈ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک حصہ آئیڈیاز پر مشتمل ہوگا جبکہ دوسرا حصہ پراجیکٹس پر۔

اس ایوارڈ میں شرکت کی آخری تاریخ 20 مارچ ہوگی اور شرکت کرنے کے لیے لنک شارجہ پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دیا گیا ہے۔

آپ اس ایوارڈ میں انفرادی طور پر یا گروپ کی شکل میں حصہ لے سکتے ہیں لیکن آپکی ٹیم 4 افراد سے زیادہ پر مشتمل نہیں ہونی چاہیے۔ اور اس ایوارڈ میں شرکت کرنے والوں نے اس سے پہلے کوئی اور انعام نہ جیتا ہو۔

آئیڈیا کیسا ہونا چاہیے؟

اس ایوارڈ میں شرکت کے لیے آپ کورونا کی روک تھام، اس بچاؤ، صحتیابی، ویکسینشن، وائرس سے متعلق دیگر مضوعات پر کوئی تخیلیقی آئیڈیا پیش کر سکتے ہیں یا کوئی ایسا ماڈل پیش کر سکتے ہیں جو حکومت کو کورونا کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کر سکے۔ اور جیتنے والے کو 20 ہزار درہم تک کا انعام دیا جائے گا۔

مزید برآں، شارجہ پولیس نے ایک انوویشن لیب بھی تشکیل دی ہے جس میں کورونا کے خلاف جنگ کے حوالے سے تخلیقی آئیڈیا جنم لیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button