متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا ویکسین ٹرائل کے لئے رضاکاروں کی ضرورت

متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں ایک ویب سائٹ کا اجرا کیا جہاں پر کرونا ویکسین ٹرائل کے لئے رضاکار اپنی دستیابی کا اندراج کرسکتے ہیں ۔

( خلیج اردو دوبئی ) متحدہ عرب امارات میں کرونا ویکسین ٹرائل کے لئے رضاکاروں کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے امارات نے حال ہی میں ایک ویب سائٹ کا اجرا کیا ہے جس پر کرونا ویکسین ٹرائل کے لئے رضاکار اپنی دستیابی کا اندراج کرسکتے ہیں ۔

http://pic.twitter.com/rEWZ2fJWUA

رضاکار اپنی معلومات http://www.4humanity.ae اس ویب سائٹ پر درج کرکے بین القوامی ادارہ برائے صحت کے اشتراک سے قائم ویب سائٹ پر اپنی دستیابی کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔

https://t.co/Jj8zC4KAzV

رضاکاروں کی سہولت کے لئے فری نمبر 028191111 بھی جاری کیا گیا ہے جس پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
کرونا وائرس ویکسین ٹرائل کے پہلے مرحلے کے لئے مطلوبہ رضاکاروں کی تعداد پانچ ہزار تک رکھی گئی ہے ۔

رضاکاروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ صحت مند ہو اور ابوظہبی العین میں رہتے ہو ۔ ان کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار نہ ہوئے ہو۔ ٹرائل میں 18 سال سے 60 سال تک کے افراد شامل ہو سکتے ہیں ۔ یہ ٹرائل ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی کے زیر انتظام لیئے جارہے ہیں ۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button