متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار رضاکاروں کو انسداد کویڈ 19 ویکسین لگائی گئی

کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کے لئے 80 قومیتوں کے رضاکاروں نے دستیابی یقینی بنائی ہے

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار رضاکاروں کو انسداد کویڈ 19 ویکسین لگائی گئی ہے ۔کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کے لئے 80 قومیتوں کے رضاکاروں نے دستیابی یقینی بنائی ہے جو کہ متحدہ عرب امارات میں رواداری کے جذبوں کی عکاسی کرتی ہے ۔

محکمہ صحت متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ کویڈ 19 ویکسین کا تیسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جس میں رضاکاروں کو کویڈ 19 ویکسین لگائی جارہی ہے ۔موجودہ ٹرائل میں تمام قومیتوں کے افراد حصہ لے سکتے ہیں ۔

محکمہ صحت متحدہ عرب امارات نے ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز ابو ظہبی سے کیا گیا ہے اور شارجہ میں بھی کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کے لئے سہولت دستیاب بنائی گئی ہے ۔ ٹرائل کے لئے محصوص سینٹر میں یومیہ 500 رضاکاروں کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے ۔ شارجہ میں قائم سینٹر دوبئی اور ناردرن امارت کے لوگ بھی ویکسین ٹرائل کے لئے آسکتے ہیں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button