متحدہ عرب امارات

ویوز کے بھوکے ولاگرز یوٹیوب پر یو اے ای کے وزٹ ویزے کی تجدید کے حوالےسے جھوٹی خبریں پھیلانے لگے

یوٹیوب اور ٹک ٹاک ولاگرز یکم مارچ کے بعد سے ابوظہبی اور دبئی کے وزٹ ویزوں کی تجدید کی فیس کے حوالے سے  غلط معلومات پھیلا رہے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن: کورونا کے باعث یو اے ای میں کیے گئے لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کے باعث یو اے ای حکام کی جانب سے ویزا پالیسیوں میں مختلف تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب جب کے لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے اور سفری پابندیاں بھی ختم کی جا رہی ہیں تو یو اے ای آنے والے اور یو اے ای سے جانے والے افراد ویزوں سے متعلق حکومتی پالیسیاں جاننا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے بہت سارے خبررساں ادارے اور یوٹیوبرز لوگوں تک یہ معلومات پہنچا رہے ہیں۔ تاہم نجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز پر شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سارے یوٹیوب ولاگرز زیادہ سے زیادہ ویوز اور سبسکرائبرز حاصل کرنے کے لیے وزٹ ویزوں کی تجدید کے حوالے سے غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے لگے ہیں۔

مختلف ٹریول ایجنٹوں کی طرف سے خلیج ٹائمز کو بتایا گیا ہےکہ بہت سارے افراد یو ٹیوب اور ٹک ٹاک کے ذریعے لوگوں میں وزٹ ویزوں کی تجدید کے حوالے سے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ ٹریول ایجنٹوں کا کہنا ہے ولاگرز ایسا محض اپنے چینلز پر زیادہ سے زیادہ ویوز اور سبسکرائبرز حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔

مجاز ٹریول ایجنٹوں کی جانب سے خلیج ٹائمز کو بتایا گیا ہے کہ یوٹیوب اور ٹک ٹاک ولاگرز یکم مارچ کے بعد سے ابوظہبی اور دبئی کے وزٹ ویزوں کی تجدید کی فیس کے حوالے سے  غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

رپورٹ میں خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے ادارے نے خود ٹک ٹاک پر ٹرینڈ کرنے والی ایسی ویڈیوز دیکھی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یو اے ای حکومت کی جانب سے ویزوں کی تجدید کی تاریخ میں ستمبر تک کا مفت اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ رپورٹ کے مطابق اسمارٹ ٹریول کے ڈائریکٹر عافی احمد نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ "وزٹ ویزے کی تجدید کی قیمت یا فیس میں تبدیلی ملک کے اندر مقیم وزٹ ویزوں کے حامل ایسے افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی ہے جو 10 اگست سے پہلے یا تو اپنا ویزے کی تجدید کروانا چاہتے ہیں یا ویزے کا اسٹیٹس تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔ "۔

ولاگرز کی طرف سے دی گئی معلومات پر یقین کرنے سے آپ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:

رپورٹ کے مطابق غلط معلومات دینے والے زیادہ تر ولاگز بھارتی زبانوں میں ہیں، جن میں ہندی، ملیالم، تامل اور اردو شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک یوٹیوب ولاگر نے دعویٰ کیا کہ ” جن لوگوں کے کا ویزے کی میعاد یکم مارچ کے بعد ختم ہوئی ہے وہ لوگ ستمبر تک یو اے ای میں بلکل مفت رہ سکتے ہیں، اور اس کے بعد وہ اپنے ویزے رینیو کروا سکتے ہیں”۔

اس دعوے کی حقیقت کیا ہے؟

یوٹیوب ولاگر کی طرف سے کیا گیا درج بالا دعویٰ غلط ہے۔ "کیونکہ ICA کی جاب سے  18 جولائی کو کیے گے اعلان کے مطابق ویزا کے حامل افراد کو  10 اگست کے بعد رعایتی مدت میں مزید 30 دن کے اضافے کے لیے اپلائی کرنے کا موقع دیا جائے گا”۔

مزید برآں رعایتی مدت میں اضافہ دبئی کے لیے نہیں بلکہ یہ اضافہ  صرف ابو ظہبی کے ویزا کے حامل افراد کے لیے  ہے۔ اور اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواستوں کے پراسیس ابھی واضح نہیں ہے۔ اس لیے اگر لوگ یوٹیوب ولاگرز کی بات مانیں گے تو انہیں بہت زیادہ جرمانے بھرنے پڑیں گے۔

کاسمو ٹریول کے سی ای او کی جانب سے خلیج ٹائمز کو بتایا گیا کہ ” دبئی ویزے کے حامل افراد اگر 10 اگست کے بعد رہائش اختیار کرنے پر 11 جولائی سے 200 درہم جرمانہ ہوگا اور اس کے بعد ہر دن کا جرمانہ 100 درہم ہوگا”۔

کیا مختلف امارات میں ویزے کی تجدید کی فیس میں فرق ہے؟

رپورٹ کے مطابق ایک اور ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ ” میں نے آج اپنا وزٹ ویزا رینیو کروا لیا ہے۔ میں بہت ساری ایجنسیوں سے رابطہ کیا ہے، لیکن مجھے سب سے اچھی قیمت 1750 درہم شارجہ کی ایک ایجنسی سے ملا ہے”۔

ٹک ٹاکر کے اس دعوے میں کتنی سچائی ہے؟

اسمارٹ ٹریول کے ڈائریکٹر عافی احمد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ” دبئی کے GDRFA  کی جانب سے صرف دبئی میں داخلی طور پر ہی ویزوں کے اسٹیٹس کی تبدیلی کی اجازت دی ہے۔ حال ہی میں اتحاد ایئرویز کی جانب سے بیرونی ایجنسی کو وزٹ ویزے میں 1600 درہم میں تین ماہ کی توسیع کرنے کے لیے اسپیشل اجازت دی ہے، اور یہی ویزے دیگر ایجنسیاں 1750 میں دے رہی ہیں”۔

عافی احمد کا مزید کہنا تھا کہ ” دبئی میں تین ماہ کے ویزے کی تجدید کے کل اخراجات 1834 درہم ہیں۔ درخواست کا خرچہ 1276 درہم اور تصدیق کے بعد اسٹیٹس کی تبدیلی کے لیے یہ فیس 558 درہم ہے۔ اس معاملے میں ولاگرز ابو ظہبی کے ویزا تجدید پر اٹھنے والے اخراجات کو باقی امارات پر لاگو کر کے الجھا رہے ہیں”۔

ڈیرا ٹریول اینڈ ٹور ایجنسی کے جنرل مینجر سدھیش ٹی پی نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ "شارجہ، دبئی اور ابوظہبی میں ویزوں کی فیسوں میں فرق ہے۔ ابوظہبی میں درخواست جمع کے کروانے کے ایک ہفتے بعد ویزا مل جاتا ہے۔ اور اگر ویزا ریجکٹ ہوجائے پیسے واپس نہیں ہوتے”۔

احمد اور سدھیش نے لوگوں کو ویزوں کی فیسیں اور تجدید کے حوالے کسی بھی قسم کی کنفیوژن کو دور کرنے کے لیے آمر سنٹر، ICA، یا GDRFA  سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اور وزٹ ویزوں کی تجدید کے لیے رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی سے روجوع کرناچاہیے۔

حقیت کیا ہے؟

خلیج ٹائمز کے مطابق 14 جولائی کو ICA کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ افراد جن کے ویزے یکم مارچ کے بعد سے ختم ہوئے ہیں ان افراد کو ویزے کا اسٹیٹس تبدیل کروانے کے لیے یا ملک چھوڑ دینے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

ایک مہینے کا یہ وقت 12 جولائی سے شروع ہو چکا ہے۔ یہ فیصلہ مشاورتی کابینہ کے حالیہ فیصلے کے مطابق کیا گیا ہے جس کے مطابق تارکین وطن کے ویزوں، شناختی کارڈوں اور انٹری پرمٹ کے حوالے کیے گئے پچھلے تمام فیصلے منسوخ کر دیے گئے تھے۔

مزید برآں حکومت کیجانب سے ایسے افراد کے لیے جرمانوں کی معافی کا اعلان کیا ہے جن کے ویزے  یکم مارچ سے پہلے ختم ہوئے ہیں۔ ایسے افراد  اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے ملک کے سفارت خانوں یا قونصل خانوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button