متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:دو افراد کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرکے بھاگ جانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو

شارجہ:شارجہ کی پولیس نے گاڑی کی ٹکر سے ماں اور بیٹی کو مار کر بھاگ جانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے مذکورہ ڈرائیور کو واقعے کے صرف چودہ منٹ بعد ہی گرفتار کیا۔

واقعے کی تفصیلات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے شارجہ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ سینٹرل آپریشن روم کو گزشتہ روز رات گیارہ بجے متعدد گاڑیوں کی آپس میں ٹکرانے کی اطلاع ملی۔پولیس کے مطابق مذکورہ واقع تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

 

شارجہ پولیس کے مطابق شیخ محمد بن سلطان القاسمی اسٹریٹ پر گاڑٰ میں سوار فیملی کو ٹکر مارنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ ایشیائی خاتون اور اس کی دس سالہ بیٹی جا بحق ہوئیں جبکہ خاتون کے شوہر اور تین دیگر بچے زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون سات ماہ کی حاملہ تھیں۔

 

پولیس نے فوری طور پر مخلتف کیمرہ اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ملزم کی تلاش شروعکی اور مخض چودہ منٹ میں گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار ڈرائیور کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

 

پولیس نے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے افراد سے دوران ڈرائیونگ محتاط رہنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button