متحدہ عرب امارات

دبئی:خاتون سے پیسے چوری کرنے والے چار ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا، عدالت کا سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم

خلیج اردو

دبئی:دبئی کی فوجداری عدالت نےچار افراد کو خاتون سے دو اعشاریہ پانچ ملین درہم چوری کرنے پر تین ماہ سے تین سال تک قید اور دو لاکھ دس ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے تمام افراد کو سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے دو ملزمان جو کے ایک نجی بینک میں کام کرتے تھے ان کو اپنے متحدہ عرب امارات کے اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں میں 2.5 ملین درہم ٹرانسفر کرنے کی درخواست کی۔
دونوں بینک ملازمین نے اپنے کام کی نوعیت کا فائدہ اٹھا کر جعلی دستاویزات اور دستخط بنائے اور خاتون کے رقم میں غبن کی۔

 

پبلک پراسیکیوشن نے ملزمان کو فنڈز میں خوردبرد، کمپنی کو نقصان پہنچانے اور سرکاری کاغذات میں جعلسازی کرنے پر سزا سنائی۔دیگر دو ملزمان کو اپنے ساتھیوں کی جرم یں معاونت کرنے پر سزا سنائی گئی۔

چاروں ملزمان پر استغاثہ کی جانب سے منی لانڈرنگ کا چارج بھی لگایا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button