متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : آئل ٹینکرز دھماکے میں تین افراد جاں بحق ، چھ زخمی پولیس نے تین آئل ٹینکر دھماکہ کی وجہ معمولی نوعیت کی آتشزدگی قرار دے دی

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے ایئرپورٹ کی حدود میں معمولی نوعیت کے آگ لگنےکی وجہ سے تین آئل ٹیکنر دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں دو پاکستانی اور ایک بھارتی جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تین آئل ٹینکرز میں دھماکہ زخمیوں کی حالت معمولی سے درمیانے درجہ کی ہے۔ مصافح کے قریب پیش آیا تھا۔

تحقیقات کے مطابق ایئرپورٹ پر معمولی نوعیت کی آگ آئل ٹینکرز تک جا پہنچی اور دھماکے کا سبب بن گئی۔

ایک اور معمولی نوعیت کی آتشزدگی ابوظبہی ایئر پورٹ کے تعمیراتی علاقے میں پیش آئی۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اڑنے والے ڈرون دونوں جگہ کی آتشزدگی کی وجہ بنے ہیں۔ یہ اڑنے والے ڈرون آگ سے قبل متعلقہ مقامات پر گرے تھے۔

ریاستی میڈیا ہاؤس وام کے مطابق مستعد ٹیم کو فوری طوری پر جائے حادثہ پہنچا کر آگ بجھائی گئی ہے۔ آگ کے باعث کسی قسم کے بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آگ کیسے لگی تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button