متحدہ عرب امارات

دبئی: منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار شخص کو جرم ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنادی گئی

خلیج اردو

دبئی:دبئی کی فوجداری عدالت نے 53 سالہ شخص کو منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا اور اور 1 کروڑ 47 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔پولیس کے مطابق منی لانڈرنگ کی رقم رئیل اسٹیٹ یونٹس گاڑیوں کی منفرد نمبرپلیٹس اور گاڑیاں خریدنے کے لئے استعمال کی گئی تاکہ ان کے ذرائع کو چھپایا جا سکے۔

 

دبئی میں پبلک پراسیکیوشن دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر منی لانڈرنگ اور متعلقہ جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔پبلک فنڈز پراسیکیوشن کے سربراہ اسماعیل علی مدنی نے منی لانڈرنگ اور متعلقہ جرائم کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ پر نو ماہ سے آٹھ برس قید کی سزا کا قانون موجود ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button