متحدہ عرب امارات

دبئی کے شاہکار انفنیٹی پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

خلیج اردو

دبئی:روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پل پر دونوں اطراف پر  ہر گھنٹے چوبیس ہزار گاڑیوں کے گزرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔پل دونوں اطراف سے بارہ لین پر مشتمل ہے۔پل ٹریفک کیلئے کھولنے سے قبل اعلی حکام نے اسکا دورہ کیا اور انسپکشن بھی کی۔

 

آر ٹی اے نے الشنداغا ٹنل کو ڈیرہ سے بر دبئی تک دو ماہ کیلئے بند کردیا۔الشنداغا ٹنل کو بند کرنے کا مقصد نئے انفینیٹی پل کو لنک کرنا ہے۔ڈیرہ سے بردبئی تک ٹریفک کی روانی برقرار رہے گی۔

 

شہریوں نے پل پر سفر جو آرام دہ اور بہترین قرار دیا ہے۔دبئی کے ایک شہری ناصر اقبال کا کہنا ہے کہ اس پل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اب انہیں روزانہ ٹریفک جام کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔پل پر تعمیر کی گئی سڑک بھی بہترین ہے۔
ناصر اقبال نے کہا کہ انہوں نے ایک چیز دیکھی ہے کہ پل پر لگائے گئے سائن بورڈ بہت چھوٹے ہیں جو اس پل پر پہلی بار سفر کرنے والے ڈرائیوز نہیں دیکھ پاتے۔انہوں نے تجویز دی کہ عارضی سائن بورڈ بڑے اور صاف نظر آنے چاہیے تاکہ ڈرائیورز کی بہتر رہنمائی ہو سکے۔

 

انفینٹی برج کی تعمیر کا اعلان 2018 میں کیا گیا تھا اور یہ الشنداغا کوریڈور پراجیکٹ کا حصہ ہے۔
الشنداغا کوریڈور ڈیرہ کو بردبئی سے ملاتا ہے جبکہ اس میں ڈیرہ آئی کینڈ،دبئی سی فرنٹ،دبئی میری ٹائم سٹی اور پورٹ راشد کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button