متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دس رکنی ایک گینگ کی جانب سے ایک شخص کو اغوا کرنے کے بعد اس پر جسمانی تشدد

خلیج اردو
11 اپریل 2021
دبئی : دبئی میں ایک شخص کو اغوا کرنے کے الزام میں ایشیائی نژاد 10 رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت جے ایم کے نام سے کی گئی ہے ۔ اغوا ہونے والے شخص اور اغواکاروں کا تعلق ایک ہی ملک سے ہے۔

مغوی کو لائٹنگ کے کھمبے کے اوپر رکھ دیا گیا ہے اور اس پرجسمانی جسمانی تشدد بھی کیا گیا ہے۔

دبئی کے ال رفا پولیس اسٹیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل جمعہ خلفان بن سہیل المحیری نے بتایا کہ حکام کو صبح ساڑھے تین بجے ایک شخص کو لائٹنگ کے کھمبے پر لٹکائے رہنے سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ٹیم روانہ کر دی ہے جہاں پولیس نے ایک گھنٹہ میں گینگ کے تمام ممبران کو گرفتار کیا ہے۔

جے ایم کو ملزمان نے اغوا کیا تھا اور ان پر جسمانی تشدد کیا تھا کیونکہ اس نے مبینہ طور پر سونے کے زیورات چوری کیے تھے۔ اس کی اہلیہ نے بھی چوری شدہ زیورات واپس کرنے سے انکار کیا تھا۔

دبئی پولیس نے اس کیس کو سرکاری استغاثہ کے پاس بھیج دیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button