متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کیا رمضان کا ماہ مقدس منگل کو شروع ہو گا یا بدھ کو؟

خلیج اردو
11 اپریل 2021
دبئی : اس ہفتے متحدہ عرب امارات سمیت پوری دنیا میں رمضان المبارک کی شروعات کا امکان ہے۔

اسلامی کلینڈر کے اس نویں مہینے میں مسلمان صبح سے شام تک ایک مہینے کیلئے روزہ رکھتے ہیں۔ ہلال نظر آنے کیلئے پوردی دنیا میں مختلف مسلم کمیٹیاں اپنا اجلاس بلائے گی۔

جورجین کلینڈر کے برعکس جہاں دنوں اور مہینوں کا پہلا سے پتہ ہوتا ہے ، اسلامی کلینڈر کا انحصار چاند نظر آنے کے ساتھ ہے۔ یہاں مہینہ 29 یا 30 دنوں کا ہوتا ہے اور اس کے مطابق روزے رکھنے ہوتے ہیں۔

کچھ اسلامی ممالک جیسے متحدہ عرب امارات میں 11 اپریل کو 28 شعبان ہے جبکہ کچھ دیگر اسلامی ممالک ایک دن آگے ہیں اور آج وہاں 29 شعبان ہے۔

سائنسی پیشگوئی کے مطابق شعبان کے مہیئنے میں 29 دن ہونگے اور متحدہ عرب امارات میں رمضان کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا تاہم 14 اپریل سے بھی روزے کے امکانات موجود ہیں جوکہ بہت کم ہیں۔

بین الاقوامی فلکیات کے مرکز میں ڈائریکٹر انجینئر محمد شوکت اودھ کے مطابق متحدہ عرب امارات ، عمان ، سعودی عرب ، شام ، اردن ، مراکش ، الجزائر اور دیگر کے ڈائریکٹر کے 12 اپریل کو چاند نظر آنے کی امید ہے۔

تاہم متحدہ عرب امارات میں باضابطہ اعلان پیر کے روز ، 12 اپریل کو ، ہلال نگراں کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button