متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دو ریستوران بند کر دیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے دور ریستورانوں کو بند کر دیا گیا۔

دبئی کے محکمہ سیاحت کے مطابق ان ریستورانوں میں صارفین کی مقررہ حد سے زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے ان ریستورانوں کو بند کیا گیا۔ ریستورانوں کو بند کیے جانے کے احکامات 23 مئی سے 29 مئی کے درمیان جاری کیے گئے۔

محکمہ سیاحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 23 مئی سے 29 مئی کے درمیان 23 مراکز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔

اگرچہ دبئی میں کورونا سے متعلق ایس او پیز میں نرمی لائی گئی ہے اور وینیوز ویکسین لگوا چکنے والے افراد کے لیے کھول دیے گئے ہیں لیکن پھر بھی دبئی حکام نے نئے کورونا ایس اوپیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانےکے لیے انسپیکشن کا عمل  تیز کر دیا ہے۔

دبئی اکانومی کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ محکمے کی جانب سے مالز مارکیٹوں کی گئی انسپیکشن کے دوران 56 جرمانے کیے گئے، جن میں سے متعدد جرمانے ہجوم اکٹھا کرنے اور ماسک نہ پہننے پر کیئے گئے ہیں۔

مزید برآں، حکام کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ سپر سیلز کے دوران رقم کی ادائیگی کے کاؤنٹر پر سماجی فاصلے کے اصول کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button