متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: اسکولوں کو کورونا کے دوران فیس ادا نہ کرنے پر طلباء کو اسکول سے نکالنے یا جرمانہ عائد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی شارجہ امارات کی پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی (ایس پی ای اے) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران مالی مشکلات کی وجہ سے اگر کوئی طالب علم اسکول کی فیس ادا نہیں پاتا یا اس میں تاخیر ہوجاتی ہے تو کسی بھی اسکول کو اس طالب علم کو اسکول سے نکالنے، جرمانہ عائد کرنے یا اسے امتحانات میں بیٹھنے سے روک کر حصول تعلیم کے حق سے محروم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایس پی ای اے کے ڈائریکٹر علی الحسانی کا کہنا تھا کہ تمام اسکولوں تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا اور ٹیوشن فیس کی وصولی کے لیے لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے تعلیمی سال 2020-21 کے ایس پی ای اے کے سرکلر نمبر (7) کا حوالہ دیا، جو شارجہ کے تمام نجی اسکولوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سرکلر میں ٹیوشن فیسوں کی تاخیر سے ادائیگی سے نمٹنے کے طریقہ کار کو متعین کردیا گیا ہے۔ سرکلر میں  یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ اسکول کے حکام کو والدین اور سرپرستوں سے براہ راست بات چیت کرنی ہوگی اور انہیں ٹیوشن کی فیس بروقت ادا کرنے کی یاد دہانی کروانی ہوگی۔ تاہم، ٹیوشن فیس کی ادائیگی میں کسی تاخیر کے سبب طلباء کو سزا نہیں دی جائے گی۔

محکمے کی جانب سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز فراہم کی ہیں۔ جیسا کہ فیس میں تاخیر کی صورت میں فیس ادائیگی کے وقت کے ایسے ری شیڈول کی جائے جو والدین اور اسکول دونوں کے لیے قابل قبول ہو۔

مزید برآں، محکمے کیجانب سے جاری کردہ سرکلر میں اسکولوں کو گارنٹی دی گئی ہے کہ بقایا جات کی ادائیگی تک طالب علم کا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ، رپورٹ کارڈ یا اگلی کلاس میں داخلہ روک سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ سرکلر تعلیمی سال 2020-21 کے تیسرے اور آخری سمیسٹر پر لاگو ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button