متحدہ عرب امارات

دبئی میں مساج کے نام پر گاہکوں کو لوٹنے والی لڑکی جاں بحق

نائجیرین گروہ لوگوں کو مساج کے لئے بلا کر رقم بٹورتے رہے دبئی پولیس نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کئے گرفتار

( خلیج اردو ) دبئی میں مساج کے نام پر خوبصورت لڑکیوں کااستعمال کرکے لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا جب  کہ ایک لڑکی فلیٹ سے گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی

آل برشا کے ایک ہوٹل میں لوگوں کو مساج کے لئے بلوایا جاتا اور پھر انہیں دھمکا کر پیسے اور قیمتی چیزیں قصبہ کرتے ہوئے ایک گروہ کو دبئی پولیس نے بے نقاب کیا ہے ۔ پولیس کو گروہ کی موجودگی کے بارے ایک بھارتی باشندے نے اطلاع دی ۔ پولیس کے پہنچتے ہی گینگ کے افراد بھاگنے لگے ۔ بھاگنے کی چکر میں ایک لڑکی نے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ۔

دبئی پولیس نے فلیٹ کے باتھ روم سے ایک برطانوی نژاد باشندے کو بھی بازیاب کرایا ہے جس کے مطابق گروہ نے اس سے 1800 درہم اور ایک قیمتی موبائل فون قبضہ کر کے اسکے ہاتھ پاوں باندھ دیئے ۔

پولیس نے تین مردوں اور دو خواتین کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا ۔ عدالت نے پانچوں مجرموں پر فرد جرم عائد کردیا ۔ اگلی پیشی 24 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button